پنجاب ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے زبردست نتائج نکلے‘ عوام انتخابات میں ”کرپشن کے سومنات“ تباہ کر دیں گے: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے پانچ برس کے دوران خلوص نیت اور دیانتداری کے ساتھ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور بحیثیت خادم پنجاب میرا دل اور روح مطمئن ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ پانچ برس بعد عوام کی عدالت میں پنجاب حکومت ہر لحاظ سے سرخرو ہے۔ پنجاب حکومت کی کارکردگی کا اعتراف نہ صرف غیر جانبدار ملکی بلکہ بین الاقوامی اداروں نے بھی کیا ہے۔ زرداری ٹولے کی لوٹ مار نے قومی معیشت کا جنازہ نکال دیا، عام انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے ”کرپشن کے سومنات“ تباہ و برباد کر دیں گے۔ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کو ہی اپنا نصب العین سمجھتی ہے اور ہماری کارکردگی کیلئے عوام کا اعتماد ہی ہمارے لئے سب سے بڑا سرٹیفکیٹ ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات کے حوالے سے انقلابی منشور پیش کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) انتخابات میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار امیدوار سامنے لا رہی ہے۔ پارٹی کی عوامی خدمت کی سیاست کی بدولت ملک بھر سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مثالی کامیابی حاصل کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) برسر اقتدار آ کر عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی اور عوام کی بھرپور حمایت سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو حقیقی معنوں میں قائدؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں اور عہدیداروں کے الگ الگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت نے عام آدمی کی بہتری اور صوبے کی ترقی کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ہمارا نصب العین اقتدار نہیں عوام کی خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھا ہے۔ 5 برس میں مسلم لیگ (ن) نے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے انقلابی پروگرامز پر عمل درآمد کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے پانچ سالوں میں ترقی کا شاندار سفر طے کیا ہے کیونکہ عوام کی ترقی اور انہیں ریلیف کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔ اسلام آباد کے سابق کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو مشکلات اور مسائل کے چنگل میں پھنسا دیا ہے۔ سابق حکمرانوں نے وسائل عوام کی فلاح پر صرف کرنے کی بجائے پانچ برس تک لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا اور ہر دن کا سورج زرداری ٹولے کی کرپشن کے نت نئے سکینڈل سے طلوع ہوتا رہا۔ سابق کرپٹ حکمرانوں نے عوام سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا اور انہیں دیوار سے لگا دیا، یہی وجہ ہے کہ عوام نے پیپلز پارٹی اور اس کے حواریوں کی اقتدار سے رخصتی پر سکھ کا سانس لیا ہے اور اب عوام کی امیدوں کا مرکز مسلم لیگ (ن) ہے۔ 18 کروڑ عوام چاہتے ہیں کہ پانچ برس کے دوران جس طرح پنجاب ترقی اور خوشحالی کی شاہر اہ پرگامزن ہوا ہے، اسی طرح پورا ملک بھی ترقی کی منازل طے کرے۔ عام انتخابات ملک کی بقا اور استحکام کیلئے انتہائی اہم ہیں۔ زرداری اور اس کے حواریوں کی لوٹ مار اور کرپشن پر ہر پاکستانی شرمسار ہے۔ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہو گا۔ عوام ووٹ کے ذریعے ملک لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کریں گے۔ مجھے یقین ہے کہ عوام مخلص، دیانتدار اور ایماندار قیادت سامنے لائیں گے۔ عوام کی خدمت کا موقع ملا تو نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کے عوام کی تقدیر بدل دیں گے اور ملک کو کرپشن سے پاک کریں گے۔ انہوں نے مسلم لیگی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ انتخابی مہم ایک مشن سمجھ کر چلائیں۔ موجودہ حالات میں ملک و قوم کو صرف محمد نوازشریف جیسے قائد کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل کو نہ صرف اچھی طرح سمجھتے ہیں بلکہ انہیں حل کرنے کی بھی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔ دریں اثناءشہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن ریفارمز پروگرام روڈ میپ پر عملدرآمد کے زبردست نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ پروگرام کے تحت سکولوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور ہزاروں نئے بچے حصول تعلیم کیلئے سکولوں میں داخل ہوئے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی میں تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ نوجوان نسل کو تعلیم بالخصوص جدید علوم سے آراستہ کرکے ملک کو خوشحال اور معاشی طو رپر مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ پنجاب حکومت نے تعلیم کو اولین ترجیح بناتے ہوئے فروغ تعلیم کیلئے گذشتہ 5 برسوں میں ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں معروف برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شہباز شریف نے برطانوی ماہر تعلیم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ایسا راستہ ہے جسے اپنا کر ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ تعلیم دہشت گردی، انتہا پسندی، غربت کے خاتمے اور تیز رفتار ترقی کا موثر ذریعہ ہے۔ ذہین مگر کم وسیلہ طلبا و طالبات میں وظائف کی فراہمی، ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ اور سولر لیمپس کی میرٹ پر تقسیم ، پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی، دانش سکولو ںکا قیام، صوبے بھر کے 4 ہزار سے زائد سکولوں میں آئی ٹی لیبز کا قیام حکومت پنجاب کے ایسے مستحسن اقدامات ہیں۔ برطانوی ماہر تعلیم سر مائیکل باربر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن ریفارمز روڈ میپ پر پنجاب حکومت نے مو¿ثر انداز میں عملدرآمد کیا ہے۔ شہباز شریف علم دوست وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے فروغ تعلیم کیلئے مو¿ثر اقدامات کئے۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے حال ہی میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے گذشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ 11 مئی لٹیروں، چوروں اور ڈاکوﺅں کا یوم حساب ہے۔ اس موقع پر سید فخر امام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...