اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ میں ڈاکٹر مبشر حسن کی درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بینک ڈیفالٹرز اور ٹیکس نادہندگان کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے روکا جائے۔ جعلی ڈگری ہولڈرز، دوہری شہریت والوں کو بھی انتخاب نہ لڑنے دیا جائے۔ درخواست میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں، نادرا، سٹیٹ بینک، ایف بی آر اور الیکشن کمشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے 37ارب روپے کا صوابدیدی فنڈز کا استعمال کیا۔ آخری دنوںمیں کی گئی تقرریاں اور تبادلے کالعدم قرار دیے جائیں۔