لاہور(کامرس رپورٹر ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباو¿ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ ساو¿تھ ایشن فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) نے لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے اس سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری تھے۔سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ مجاہد ندیم نے مفصل بریفنگ دی جس میں انھوں نے کہا کہ فنانشل لٹریسی پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کرناہے۔ اس سے طلباءو طالبات میں بچت کرنے اور اپنی رقوم کو سرمایہ کاری کرنے کا شعور پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر یہ اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو فنانشل لٹریسی پروگرام سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے طلباءکا لاہور سٹاک مارکیٹ کا دورہ
Mar 26, 2013