لاہور(نیوز رپورٹر)آبی ذخائر سے پانی کا اخراج 98 ہزار 506 کیوسک ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز پانی کی آمد 92 ہزار 947 کیوسک رہی۔ پیر کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 1404.4 فٹ اور منگلا ڈیم میں 1102.70 فٹ رہی۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 23 ہزار200 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 26 ہزار 241 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک رہا۔