کراچی بندرگاہ پر 2لاکھ 92ہزار ٹن سامان کی ہینڈلنگ

Mar 26, 2013

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی کی بندرگاہ پر گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران 2لاکھ 92ہزار78ٹن سامان بحری جہازوں سے اتارا اوران پر لادا گیا۔ اس میں ایک لاکھ 83ہزار250ٹن درآمدی اورایک لاکھ 8ہزار828ٹن برآمدی سامان شامل تھا۔ درآمدی سامان ایک ہزار285ٹن بلک کارگو‘ 15ہزار910ٹن کوئلے‘ 18ہزار 725 ٹن کوک‘2ہزار125ٹن راک فاسفیٹ‘72ہزار 464ٹن پیٹرولیم وتیل‘ 72ہزار741ٹن جنرل کارگو اوربرآمدی سامان ایک ہزار55ٹن بلک کارگو‘7 ہزار 301ٹن سیمنٹ‘ ایک ہزار14ٹن چاول‘ 3 ہزار 695ٹن گندم‘3ہزار 610 ٹن ایتھانول ‘90ہزار153ٹن جنرل کارگو پر مشتمل تھا۔ اس دوران 10بحری جہاز رپوچارلسٹن‘ ملتان کیپ فلورس‘ ا ورنٹل پروٹیا‘ نادرن پاور‘ اکائی‘ گولڈن ڈینس باﺅہینگ‘ ڈونگ اے کلیپسو اورگولڈن کوئن برتھوں پر لنگرانداز ہوئے جبکہ 12 بحری جہاز بندرگاہ سے روانہ ہوگئے ان میں ریوڈی اورپلاٹا‘ اساوری‘ گورنگ زو‘ کیمروٹ سن‘ اورنٹل پروٹیا‘ کلیمانٹس ‘ ٹیکساس‘ اینامارجہ‘کیپ فلورس‘ وان ہی 603‘ ریوچارلسٹن شامل ہیں ۔ کے پی ٹی کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں مزید 9بحری جہازوں کی بندرگاہ آمد متوقع ہے ان میں میرے ڈی وینزیا‘ الصدا‘ ہنڈائی جنرل سانتا روزا‘ اجمان‘ سنگاپور ‘سارک‘ اوزے 6‘ اورکوٹا کریم شامل ہیں یہ بندرگاہ پر65ہزار ٹن کروڈ آئل‘3ہزار ٹن بیس آئل‘2ہزار ٹن کیمیکل اورکنٹینرز اتاریں گے ساتھ ہی 40ہزار ٹن نفتھا اورجنرل کارگو لادیں گے۔

مزیدخبریں