لاپتہ افراد، سپریم کورٹ میں پرانے کیسوں سے متعلق الگ درخواست دائر کی جائے گی

اسلام آباد(نامہ نگار) لاپتہ افراد کے ورثاءنے سابق صدر پروےز مشرف کے دور مےں لاپتہ 104افراد کے پرانے کےسزسے متعلق الگ درخواست سپرےم کورٹ مےں دائر کرنے کا فےصلہ کےا ہے، 2001 سے2008 تک لاپتہ ہونے والے افراد کے متعدد کےسز مےں پروےز مشرف نامزد ملزم ہےں، اےبٹ آباد سے لاپتہ عتےق الرحمنٰ کے کےس مےں وہ نامزد ملزم ہےں جو پشاور ہائےکورٹ مےں زےر سماعت ہے، لاپتہ افراد کی بازےابی اور بنےادی انسانی حقوق سے محروم لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والی تنظےم ڈےفنس آف ہےومن رائٹس(ڈی اےچ آر) کی چےئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروےز مشرف دور مےں لاپتہ ہونے پرانے کےسز مےں اےک الگ درخواست سپرےم کورٹ مےں دائر کی جائے گی جس مےں تفصےلاًً عدالت کو آگاہ کےا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ورثاءکو سپرےم کورٹ سے انصاف کی امےد ہے، کل اےک سال کے بعد سپرےم کورٹ مےں لاپتہ افراد کے کےسز کی سماعت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...