نگران وزیراعظم کے انتخاب میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ رکاوٹ بنا: غلام احمد بلور

 اسلام آباد (این این آئی) اے این پی کے سنیئر رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن )کے مطالبے پر نگراں وزیراعلی پنجاب کا معاملہ حل نہ ہونے کے باعث پارلیمانی کمیٹی نگراں وزیراعظم کا انتخاب کرنے میں ناکام رہی۔ ایوان صدر میں نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی میں میر ہزار خان کھوسو کے نام پر کوئی اختلاف نہیں تھا تاہم ڈاکٹر عشرت حسین اور جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد کے نام پر سخت اعتراضات اٹھائے گئے۔ غلام احمد بلور نے کہاکہ جسٹس کھوسو غیر متنازع شخصیت ہیں ان کا نگراں وزیراعظم کے طور پر تقرر خوش آئند ہے۔ ادھر مسلم لیگ ہم خیال کے مرکزی صدر ارباب غلام رحیم نے کہا کہ میر ہزار کھوسو اچھے انسان ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...