سابق حکومت ناکام رہی، طالبان الیکشن نہیں چاہتے، ہیومن رائٹس کمیشن

 اسلام آباد (آن لائن) ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کی چیئرپرسن زہرہ یوسف نے کہاہے کہ طالبان انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتے، طالبان کچھ سیاسی رہنماﺅں کو نشانہ بنا کر خوف وہراس پھیلا سکتے ہیں لیکن وہ انتخابات کو سبوتاژ کرنے کے قابل نہیں ہیں ، طالبان طاقت کا حصول چاہتے ہیں وہ پاکستانی آئین نہ جمہوریت کو مانتے ہیں ان سے مذاکرات کی حامی نہیں ہوں ۔ سویلین کا پانچ سال پورے کرنا شاندار کامیابی ہے، پاکستانی سیاست میں پختگی کا ثبوت ہے، سابق حکومت متعدد محاذوں پر ناکام رہی عام آدمی تبدیلی کا خواہاں ہے اس کی نظر آمدہ انتخابات پر لگی ہیں ۔ غیر ملکی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے زہرہ یوسف نے کہا ہے کہ لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا گورننس کے مسائل تھے عدالتی فعالیت عروج پر رہی لیکن سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ وہ کسی فوجی مداخلت کی حمایت نہیں کرے گی ہاں پاکستان میں بہت سی چیزوں نے ترقی کی لیکن طالبان جیسے گروپ ہیں پاکستان میں جمہوریت کو پھلنے پھولنے نہیں دینا چاہتے۔ مشرف کیخلاف اکبر بگٹی اور بے نظیر بھٹو کے قتل کے مقدمات ہیں انہوں نے اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو نظر بند کیا ان پر مقدمات چلیں گے ان کی موجودگی سے پاکستانی سیاست میں کوئی زیادہ فرق نہیں پڑے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...