تل ابیب (بی بی سی+ اے پی اے) اسرائیل کے وزیر اعظم نے فلسطینی اتھارٹی کو ٹیکس فنڈ کی منتقلی دوبارہ شروع کرنے کاحکم دیا ہے۔ اسرائیل نے پچھلے سال دسمبر میں یہ فنڈ اس وقت منجمد کر دیا تھا جب فلسطین اقوام متحدہ میں غیر رکنی مبصر کی حیثیت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے اس حکم کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔ یاد رہے کہ یہ حکم ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب صدر براک اوباما نے اسرائیل کا پہلا سرکاری دورہ کیا ہے۔