صومالیہ میںخاتون صحافی قتل،مالی میںفوج اورباغیوں کے درمیان لڑائی‘ 7ہلاک

Mar 26, 2013

موغا دیشو/بماکو (اے پی اے ) صومالی میں جاری جنگی صورتحا ل عام افراد کے ساتھ ساتھ صحافیوں کے لئے بھی انتہائی خطرناک ہو چکی ، مسلح افراد نے موغا دیشو میں ریڈیو کی ایک خاتون صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا جو کہ جنگ زدہ دارالحکومت میں صحافیوں کے قتل کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہے۔ رحموعبدوقادر جو نجی ریڈیو سٹیشن کے لئے کام کرتی تھیں کو اتوار کو دیر گئے دو افراد نے گولی مار دی۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ مسلح افراد صحافی کا پیچھا کر رہے تھے اور اس پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ واضع رہے کہ 2012ءمیں کم ازکم 18 میڈیا ورکرز کو ہلاک کیا جا چکا ہے جو کہ ریکارڈ کے لحاظ سے بدترین سال رہا ہے اور جنگ زدہ ملک شام کے بعد سے دوسرا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ صحافی قتل کئے گئے لیکن ان ہلاکتوں پر کسی پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی۔ عبدوقادر رواں سال قتل ہونیوالی تیسری صحافی ہیں۔ جنوری میں موغا دیشو کے ریڈیو شابل کے لئے کام کرنیوالے ایک صحافی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ ایک اور صحافی رواں ماہ کے اوائل میں دارالحکومت میں ایک خود کش حملے کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا تھا۔ صومالی صحافیوں کو سلسلہ وار حملوں کا سامنا ہے جن میں قتل یا بم دھماکوں میں وہ اکثر نشانہ بنتے ہیں۔ اکثر ان واقعات کی ذمہ داری القاعدہ سے منسلک شباب مزاحمت کاروں پر عائد کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں