مکرمی! پسرور روڈ شہر کے وسط میں واقع آٹو پارٹس کی مینو فیکچرنگ کیلئے مشہور ہے جہاں پر روزانہ لاکھوں کا کاروبار ہوتا ہے لاکھوں روپے کا ٹیکس ادا کیا جاتا ہے مگر اسکے باوجود یہاں کے مکینوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے گزشتہ پانچ سالہ دور میں مسلم لیگی ایم این اے یا ایم پی اے کو توفیق نہیں ہوئی کہ اس کی طرف دھیان دیا جائے بار بار احتجاج کرنے کے بعد مقامی ایم پی اے نے اسکی تعمیر کا منصوبہ پاس کروایا اور اس کا ٹھیکہ اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو دے دیا۔ جس نے سڑک کی تعمیر پر کچھ بھی خرچ نہیں کیا اور صرف پتھر ڈال کر بھاگ گیاجس کی وجہ سے ذرا سی بارش سے یہاں جوہڑ بن جاتا ہے۔ کمشنر گوجرانولہ عبدالجبار شاہین اور ڈی سی او سیالکوٹ زاہد سلیم گوندل سے مطالبہ ہے کہ اسکی انکوائری کروا کر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔(ڈاکٹر امین رضا ڈسکہ سٹی)