یٰسین اختر میموریل ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) 28ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا، مسلم آباد جمخانہ نے یو سلم کلب کو لکی سٹارز کلب نے پرنس کلب کو شکست سے دوچار کر دیا۔ پہلے میچ میں مسلم آباد جمخانہ نے مضبوط حریف یو سلم کلب کو 64رنز سے شکست دے دی۔ مسلم آباد جم خانہ نے 4 وکٹوں پر 153رنز بنائے۔ سلمان افضل 70، کاشف رشید 53رنز بنائے۔ جواب میں یو سلم کلب 89رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔ دوسرے میچ میں لکی سٹارز کلب نے حریف کلب کو 3 وکٹوں سے شکست سے دوچار کر دیا۔ پرنس کلب نے 101رنز بنائے۔ جواب میں لکی سٹارز کلب نے مطلوبہ ہدف 7وکٹوں پر 102رنز بنا کر حاصل کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن