ہمبنٹوٹا (اے پی پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ میزبان سری لنکا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو مہندا راجاپاکسے انٹرنیشنل سٹیڈیم، ہمبنٹوٹا میں بنگلہ دیش کے کپتان مشفیق الرحیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 33 رنز بنائے تھے کہ موسلا دار بارش شروع ہوگئی اور کھیل روک دیا گیا، مسلسل بارش اور گراﺅنڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے مات دی تھی۔