میکسیکو (اے پی پی) مونٹریری اوپن ٹینس ٹورنامنٹ یکم اپریل سے میکسیکو میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ڈبلیو ٹی اے ایونٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کی نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ٹورنامنٹ سات روز جاری رہنے کے بعد 7 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ گزشتہ سال ہنگری کی تمیا بابوس نے اپنے نام کیا تھا۔ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔