انڈر 16 ایشیا ہاکی کپ کیلئے ٹیم کا اعلان آج ہو گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سنگا پور میں انڈر 16 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کی انڈر 16ہاکی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔ پاکستان انڈر 16ٹیم کے چیف کوچ و منیجر اولمپئن طاہر زمان نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آج ٹیم کا اعلان کریں گے۔ فائیو سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم نوکھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی یہ ٹورنامنٹ چار سے سات اپریل تک سنگاپور میںکھیلا جائے گا۔ قومی انڈر 16 ہاکی ٹیم کے کیمپ کمانڈنٹ طاہر زمان نے کہا کہ سنگاپور میں کھیلے جانے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت ہمارا پہلا تجربہ ہے کوشش ہوگی کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ماڈرن ہاکی سے ہم آہنگ کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں کوالٹی پلیئرز کی تیار ی کیلئے فائیو اے سائیڈ ٹورنامنٹ مددگار ثابت ہو گا، اگر یہ کھلاڑی تسلسل سے پرفارم کریں تو آنے والے سالوں میں پاکستان کیلئے اچھا بیک اپ تیار ہو سکتا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں سکل اور کھیل کیلئے ضروری تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور کا موسم کھلاڑیوں کیلئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے لہٰذا آئندہ ہم تیز دھوپ میں ٹریننگ کریں گے تاکہ کھلاڑی سنگاپور کے موسمی حالات کے مطابق اپنے آپ کو تیار کر سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...