لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائکیورٹ بار اور پریس کونسل کے اشتراک سے آج 26مارچ منگل کو 10.30بجے دن کراچی شہداءہال میں سیمینار ہو گا۔ ”آئندہ انتخابات میں میڈیا کا کردار“ کے عنوان سے سیمینار سے ایڈیٹر انچیف نوائے وقت گروپ ڈاکٹر مجید نظامی، مجیب الرحمن شامی چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان، ضیاءشاہد چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں اور سینئر صحافی افتخار احمد خطاب کریں گے۔