آزاد کشمیر کی وادیاں ہوں،بالائی علاقے یا قبائلی علاقہ جات،ملک میں موسم سرما رخصت ہونے لگا ہے۔ گلگت بلتستان کے برف پوش علاقوں میں اب دھوپ نکلے رہنے سے سردی کی شدت کم ہورہی ہے۔ آزاد کشمیر ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی موسم اب صاف ہوگیا۔ سندھ اور پنجاب میں تو گرمی کی شدت کچھ زیادہ ہوگئی ہے۔ شہری گرم کپڑوں کو تو پہلے ہی خیرباد کہہ چکے تھے،اب گرمی بھگانے کے لیے ٹھنڈے مشروبات کا سہارا بھی لے رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہےتاہم کراچی میں مطلع ابرآلود اورتیزہوائیں چلنے کی پیش گوئی ہے،،، گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔