نگران وزیراعظم میرہزار خان کھوسو سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

نگران وزیراعظم میرہزار خان کھوسو سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے میرہزار خان کھوسو کو نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ ملاقات میں آرمی چیف نے نگران وزیراعظم کو ملکی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، جبکہ پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن