برما میں مسلمانوں کے خلاف نسلی فسادات میں شدت آ گئی، دوہفتوں میں چالیس مسلمانوں کوشہید کردیا گیا ہے۔

Mar 26, 2013 | 20:17

خصوصی رپورٹر

رنگون سے پچاس کلو میٹر دور اوح دی کون قصبے میں تین سو افراد نے مسجدوں اور مکانوں پر دھاوا بولا اور مکانات،دکانوں کو آگ لگا دی۔ قصبے مکتیلا میں فسادات کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی، مکتیلا میں نسلی فسادات کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک چالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں،گزشتہ سال بھی رخائن ریاست کے علاقے روہنگیا میں فسادات کے دوران دو سو مسلمانوں کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ لاکھوں افراد ہجرت کرگئے تھے۔

مزیدخبریں