پولیس حکام کے مطابق افغانستان کے شہرجلال آباد میں پولیس ہیڈ کوارٹرپرسات خود کش حملہ آوروں نے حملہ کیا، حملے میں پانچ افسران ہلاک اورمتعدد اہلکارزخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین خود کش حملہ آوربھی مارے گئے،کارروائی کے دوران دیگرخودکش حملہ آورپولیس ہیڈ کواٹرمیں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے،جہاں جھڑپوں میں انہوں نے خود کودھماکے سے اڑا لیا، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملوں کی دھمکی دے دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آوروں نے جلال آباد پولیس ہیڈ کواٹرپرغیرملکیوں اوراسرائیلی انسٹرکٹرکونشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔