انگلش ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی، سیریزکے تمام میچ ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوگئے۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن انگلینڈ نے دوسری اننگزکا آغاز چاروکٹ پر نوے رنزسے کیا، میچ اورسیریزجیتنے کے لئے مہمان ٹیم کوچارسواکیاسی رنزبنانا تھے لیکن پہلے ایل بیل، اور پھرمیٹ پرائرکی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی وجہ سے مہمان ٹیم یقینی شکست سے بچ گئی۔ ایل بیل پچھہتررنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میٹ پرائر ایک سودس رنزبناکرناٹ آوٹ رہے۔ آخری لمحات میں دو مسلسل وکٹیں گرنے کی وجہ سے کیوی ٹیم میچ میں واپس توآگئی لیکن انگلینڈ نے میچ کا اختتام نووکٹ پرتین سوپندرہ رنزپرکیا، صرف ایک وکٹ کے فرق سے میزبان ٹیم میچ اورسیریزاپنے نام نہ کرسکی۔ سیریزکے تینوں ٹیسٹ ہارجیت کے فیصلے کے بغیرختم ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن