منگل کے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا، ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس بغیر کسی تبدیلی کےگزشتہ روز کے انڈیکس سترہ ہزار نو سو اکسٹھ پر دیکھا گیا، تاہم کاروبار کےاختتام پرہنڈریڈ انڈیکس نواسی پوائنٹ کی کمی کے بعد سترہ ہزار آٹھ سو بہتر پر بند ہوا،۔مارکیٹ میں سب سے زیادہ سودے پی ای اے سی ، دیوان موٹرز، پی ٹی اے اور سیمنٹ سیکٹر میں ہوئے۔ مجموعی طور پر تین سو چودہ کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، ایک سو سولہ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ایک سو اناسی کے حصص میں کمی اور انیس کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔بروکرز کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کا زیادہ منافع کے لئے شیئر فروخت کرنا مندی کا سبب ہے۔