مستحکم اور فلاحی ریاست کیلئے قومیتوں سے نکل کر ایک قوم بننا ہوگا: وی سی یو ای ٹی

لاہور (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر یو ای ٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد اکرم خان نے کہا ہے کہ ایک مستحکم اور فلاحی ریاست کیلئے انفرادی اور اجتماعی ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ہمیں  قومیتوں سے نکل کر ایک قوم بننا ہوگا۔ آج پھر تحریک آزادی پاکستان جیسے جذبے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم درست وقت پر درست فیصلے لیں تو یقینا ہماری کایا پلٹ سکتی ہے۔ یوم  پاکستان کے سلسلے میں کیمیکل ڈیپارٹمنٹ  کے سیمینار ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کرپشن‘ لوٹ مار‘ اقربا پروری‘ فرقہ واریت اور دہشت گردی و قانونیت سے نجات کیلئے ہمیں علم کو اپنا ہتھیار بنانا ہوگا۔  بھارت کشمیر پر قبضے کو پاکستان کو ریگستان میں تبدیل کرنے کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...