قاہرہ(این این آئی)مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع سمیت 700 اخوانی کارکنوں کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز کردیا،وکلائے دفاع نے اس سماعت کا بائیکاٹ کیا، اخوان المسلمون کے سربراہ اور700 کے قریب دیگر افراد کے خلاف قتل سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت منگل سے شروع ہو گئی۔ترجمان اخوان نے کہا عدالتیں فیلڈ مارشل السیسی کی آلہ کار بن چکی ہیں۔ مرسی کے 529 حامیوں کو سزا کی امریکہ اور یورپی یونین نے مذمت کی ہے۔