کھلونا ہیلی کاپٹر فیصل مسجد کے مینار سے ٹکرا کر چھت پر گر گیا‘کیمرہ نصب تھا تفتیش ہو رہی ہے‘ اے آئی جی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کھلونا ہیلی کاپٹر پرواز کرتے ہوئے فیصل مسجد کے مینار سے ٹکرا کر اس کی چھت پر جاگرا۔ سی ڈی اے کے سکیورٹی گارڈوں نے کھلونا ہیلی کاپٹر ریموٹ کنٹرول سے اڑانے والے دو نوجوانوں محسن اور نیاز علی کو پکڑ کر وفاقی پولیس کے حوالے کر دیا۔ حساس اداروں کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔ اے آئی جی آپریشن سلطان اعظم تیموری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کیمرہ نصب تھا جس کی تفتیش ہو رہی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر اڑانے والوں کو پولیس نے چھوڑ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...