بیوی کے انتقال کا صدمہ‘ چند گھنٹوں بعد شوہر بھی چل بسا

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار) محلہ عثمان غنی میں معمر میاں بیوی چند گھنٹوں کے  وقفہ کے ساتھ انتقال کر گئے  گزشتہ رات امین بی بی دم توڑ گئی اور اس کا خاوند عبدالرزاق بیوی کا غم برداشت نہ کر سکا اور چند گھنٹوںبعد دم توڑ گیا دونوں کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن