کراچی (نیوز رپورٹر) ایک ہزار سے زائد علماء و مشائخ اہلسنت نے دہشت گردوں اور انکے حمایتوں کو غداران وطن قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان سنی تحریک علماء بورڈ کے زیراہتمام منعقدہ استحکام پاکستان علماء کنونشن میں شریک سربراہ پاکستان سُنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سمیت ایک ہزار سے زائد علماء ومشائخ اہلسنت نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ مسلمانوں کے گلے کاٹنے والے مسلمان نہیں بلکہ غیرملکی ایجنٹ اور کرائے کے قاتل ہیں ۔ ان سے مذاکرات نہیں بلکہ غداران وطن قراردیکر فوری طور پر ان کیخلاف فوجی آپریشن کیا جائے۔ دہشت گردوں اور فتنہ پروروںکو طالبان کہنا علم کی توہین ہے، قوم دہشت گردوں کے حمایتوں کا بھی سوشل بائیکاٹ کرے۔ بلدیہ ہال ٹیکسلا میںعلماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا خطاب بذریعہ مواصلات کراچی، راولپنڈی، لاہور، سکھر میں بھی کارکنان نے سنا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے آئین کا اسلامی ہونے پر قوم کو کسی دہشت گردکے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں۔ پاکستان کا آئین تمام مکاتب فکر کے علماء کا بنایا ہوا متفقہ اسلامی آئین ہے جو حکمرانوں کو نفاذ شریعت کا پابند بناتا ہے۔
دہشت گرد اور انکے حمایتوں کو غدار قرار دیا جائے: 1000علما ء و مشائخ کا مطالبہ
Mar 26, 2014