اسلام آباد (بی بی سی) سمیع الحق کے بیان پر پاکستانی سوشل میڈیا میں شدید ردِ عمل سامنے آ رہا ہے جہاں سوشل میڈیا پر سمیع الحق کے بیان کو ’دیوانگی‘ قرار دیا جا رہا ہے وہیں طالبان کے کئی رہنماؤں کے ساتھ ان کے تعلقات اور بات چیت میں ان کے کردار پر بھی تنقید کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ سمیع الحق نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ’جو نام نہاد دینی طبقے، سیکولر و لبرل لابیاں، دفاعی، سفارتی، سیاسی تجزیہ نگار، اینکرز و کالم نگار اور مغرب کے اشاروں پر آپریشن اور جنگ کا طوفان برپا کئے ہوئے ہیں ان سب کا ایک بریگیڈ بنا کر اِسے طالبان سے مقابلہ کرنے کیلئے بھیجا جائے تاکہ اْن کا شوقِ جنگ وجدال پورا ہو‘۔
مذاکرات کی مخالفت کرنے والوں سے متعلق سمیع الحق کے بیان پر سوشل میڈیا میں شدید تنقید
Mar 26, 2014