اپریل اور مئی میں صوبوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا: ارسا

Mar 26, 2014

اسلام آباد (خبرنگار) ارسا کی ٹیکنیکل کمیٹی میں تمام صوبوں کے نمائندوں نے پانی کی دستیابی اور لاسز پر متفقہ طور پر اتفاق کر لیا ہے، ارسا حکام کا کہنا ہے کہ اپریل اور مئی کے دوران صوبوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، خریف سیزن کیلئے ارسا کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر آپریشن خالد رانا کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا۔ ارسا حکام نے بتایا کہ اپریل اور مئی کے دوران صوبوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ خریف سیزن میں 10 کروڑ 80 لاکھ ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہو گا۔ کمیٹی نے خریف سیزن کے دوران تربیلا اور منگلا ڈیم کو مکمل طور پر بھرے جانے کا امکان ظاہر کیا۔ حکام نے بتایا کہ خریف سیزن میں صوبوں کو 15 لاکھ ایکڑ فٹ اضافی پانی ملے گا، خریف سیزن کے دوران پانی کے بہائو میں 30 فیصد لاسز کا سامنا رہے گا، دریائے جہلم کے پانی میں 20 فیصد لاسز کا سامنا رہے گا، تمام صوبوں کے نمائندوں نے پانی کی دستیابی اور لاسز پر متفقہ طور پر اتفاق کیا۔ حکام نے بتایا کہ 31 مارچ کو ایڈوائزری کمیٹی صوبوں کیلئے پانی کے کوٹے کی منظوری دیگی۔

مزیدخبریں