امن کارروائیوں میں پاکستان کے ٹھوس کردار کو تسلیم کرتے ہیں: اقوام متحدہ

اسلام آباد (آئی این پی) اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ہرو لیڈسوس نے کہا  ہے کہ پاکستان کے8 ہزار سے زائداہلکاروں جن میں بیشتر کا تعلق فوج سے تھا امن کارروائیوں میں حصہ لیا،عالمی برادری اقوام متحدہ کی امن کارروائیوں میں پاکستان کے ٹھوس کردار کو تسلیم کرتی ہے،134 پاکستانی  فوجیوں نے  امن کارروائیوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔  ایک   انٹرویو میں  ہرولیڈسوس  نے کہا  پاکستان کے امن فوجی دادفور' لائبیریا اور عوامی جمہوریہ کانگو میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ میں امن مشن میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ1964ء   میں امن کارروائیاں شروع ہونے سے اب تک ایک سو چونتیس پاکستانی امن فوجیوں نے ان کارروائیوں میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاک فوج کے جنرل مقصود احمد اْن کے مشیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو عالمی ادارے کے امن مشن کے لئے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی حمایت حاصل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...