اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے سانحہ کچہری پر قائم جوڈیشل کمشن نے تحقیقات مکمل کرلی۔ سیکرٹری داخلہ سمیت 100 سے زائد کے بیانات قلمبند ہوئے۔ رپورٹ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش کی جائیگی۔ دوسری جانب وکلا کے مطالبہ پر وزیر داخلہ کے حکم پر پارلیمنٹ ہائوس، پارلیمنٹ لاجز، سپریم کورٹ، ایوان صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کے علاوہ اسلام آباد کے داخلی خارجی راستوں پر رینجرز کے علاوہ پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا۔ دوسری طرف وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد تمام حساس مقامات پر پولیس کے خصوصی دستوں کے ساتھ گشت کرتے رہے۔ ثنا نیوز کے مطابق ضلع کچہری کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کر دی گئی ہے۔