انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، بھارتی وزیرخارجہ کے خلاف ایف آئی آر درج

نئی دہلی (اے پی اے) بھارتی وزیرخارجہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔ سلمان خورشید پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے حلقے میں ووٹ خریدنے کی کوشش کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔بھارتی میڈیاکے مطابق  کمپل پور پولیس سٹیشن پر درج ایف آئی آر کے مطابق سلمان خورشید اپنے انتخابی حلقے میں ووٹ خریدنے کیلئے گاؤں والوں کو شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والے پینل دے رہے تھے اور اس کا ثبوت سولر پینل سے بھری دو گاڑیاں ہیں۔ گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے مطابق وہ  یہ پینل سلمان خورشید کے گودام سے لائے اور گاؤں میں تقسیم کرنے آئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...