اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوگئی تو وزیراعظم پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے اخلاقی دبائو ہوگا، قانونی نہیں۔ جوڈیشل کمشن انتخابات 2013ء میں دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں کی تحقیقات کریگا۔ جوڈیشل کمشن انتخابات 2013ء کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا۔ صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں انہوں نے کہا اگر کمشن کی رپورٹ میں مسلم لیگ (ن) دھاندلی کو ذمہ دار قرار دیا گیا تو گیہوں کے ساتھ گھن بھی پس جائیگا۔ صاف اور ایماندار ارکان کو بھی گھروں کو جانا ہوگا۔ توقع ہے اب تحریک انصاف اسمبلیوں میں واپس آجائیگی۔
خورشید شاہ
دھاندلی ثابت ہوئی تو وزیراعظم پر اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے اخلاقی دبائو ہوگا، قانونی نہیں: خورشید شاہ
Mar 26, 2015