پشاور ہائیکورٹ: کوہستان کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت

پشاور (نوائے وقت نیوز) کوہستان کی تقسیم سے متعلق کیس کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے نے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبر پی کے عبداللطیف یوسفزئی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس سیٹھ وقار اور جسٹس مسرت ہلال پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ یاد رہے سابق ناظم نے کوہستان کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کے فیصلے کے خلاف رٹ دائر کر رکھی ہے۔ کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...