تھائی لینڈ سے قیدیوں کے تبادلے پر معاہدے میں مبینہ بے قاعدگیاں وزارت داخلہ، ایف آئی اے کے پانچ سینئر افسروں سے جواب طلب

Mar 26, 2015

اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ کے حکم پر تھائی لینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مبینہ بے قاعدگیوں پر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے پانچ سینئر افسروں سے جواب طلبی اور ایک ہفتے میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارتِ داخلہ میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو 10 دنوں میں رپورٹ وزیرِ داخلہ کو پیش کرے گی تاکہ اس معاملے میں ملوث بنکاک میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں  اور افسران کا بھی تعین کرکے ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں