لندن میں یوم پاکستان کی تقریب، ملالہ کو ستارہ شجاعت دیا گیا

لندن (آن لائن) لندن میں یوم پاکستان کی تقریب قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، جس میں ملالہ یوسف زئی کو ستارہ شجاعت پیش کیا گیا۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ملالہ یوسف زئی کو ایوارڈ دیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ نے اپنا ایوارڈ اعتزاز حسن شہید سمیت تمام پاکستانی بچوں کے نام کردیا۔ ملالہ نے انسانی حقوق کی رہنما عاصمہ جہانگیر کو جرات مند خاتون قرار دیا۔ اس موقع پر ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ وہ یہ اعزاز پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کے نام کرتی ہیں۔ ملالہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ انہوں نے خصوصی طور پراعتزاز حسن کو ان کی بہادری پر سلام پیش کیا۔ ملالہ یوسفزئی نے ایوارڈ دینے پر صدر مملکت ممنون حسین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ملالہ/ ایوارڈ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...