نیویارک+برسلز (نمائندہ خصوصی+آن لائن) امریکی صدر اوبامہ کی جانب سے فوجی انخلا کے منصوبے کو التواء میں ڈالنے کا مقصد ڈرون حملوں کو موثر بنانا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق رواں برس کے آخر تک 5500 فوجیوں کو افغانستان سے نکال لینا تھا لیکن افغان صدر کے دورے پر اوباما نے مقررہ تعداد9800 کو برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے اوباما کے افغانستان سے فوجی انخلاء کی رفتار کو سست بنانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔