پیرس (صاحبزادہ عتیق سے) پیرس میں سفارتخانہ پاکستان کے زیر اہتمام پاکستانی ٹرک آرٹ اور پینٹنگ کے حوالے سے گیارہ روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ افتتاح سینیٹر پاسکل جوکہ فرانسیسی سینٹ میں پاک فرانس فرینڈ شپ گروپ کے صدر ہیں نے دست مبارک سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک آرٹ پاکستانی لوگوں کے اس پیار اور امیج کو نمایاں کرتا ہے کہ جو وہ دنیا اور ماحول کے ساتھ پیار کو ظاہر کرتا ہے اور ان کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ دنیا کو خوبصورت دیکھنا چاہتے ہیں۔ سفیر پاکستان غالب اقبال نے سینیٹر پاسکل اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ وہ پاکستانی ٹرک آرٹ اور آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اتنی سخت سردی اور تیز بارش میں نمائش میں تشریف لائے۔ سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان فنون لطیفہ سے پیار کرنے والے لوگوں کا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نمائش فرانسیسی آرٹ کے شوقین لوگوں کو یہ موقع فراہم کرے گی کہ وہ براہ راست آکر آرٹسٹوں اور ٹرک آرٹ کو دیکھ سکیں اور آرٹسٹوں سے ملاقات کرسکیں۔ سفیر پاکستان نے آرٹسٹ انجم رانا کو بھی متعارف کروایا جو اس نمائش کے دوران بہت ساری گاڑیوں پر اپنے آرٹ کا جادو جگائیں گے۔ یہ نمائش 3 اپریل تک جاری رہے گی۔ فرانسیسی و پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آرٹسٹوں کے فن کو سراہا۔ پکوڑوں کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
پیرس :پاکستانی سفارتخانے کے زیراہتمام ٹرک آرٹ اور پینٹنگز کی نمائش
Mar 26, 2015