آسٹریلیا نے بھارت کو تین سو انتیس رنز کا ہدف دے دیا

Mar 26, 2015 | 15:04

سڈنی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے جیتا۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر تین سو اٹھائیس رنز جوڑے۔ میچ شروع ہوا تو آسٹریلیا کو پہلا نقصان صرف پندرہ سکور پر اٹھانا پڑا جب اوپنر ڈیوڈ وارنر بارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،اس کے بعد فنچ اور سمتھ نے مل کر ٹیم کا سکور ایک سو ستانوے رنز تک پہنچا دیا اس وقت سمٹھ اپنی سنچری مکمل کر کے ایک سو پانچ رنز پر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے دو چھکے اور گیارہ چوکے بھی لگائے۔دو سو بتیس رنز پر میکسویل بھی تئیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ابھی ایک رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ فنچ بھی اکیاسی سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے، کپتان مائیکل کلارک نے دس اور فورلکنر نے اکیس رنز بنائے۔یوں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں سات  وکٹوں کے نقصان پر تین سو اٹھائیس رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے امیش یادو نے چار، موہت شرما نے دو اور ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی

مزیدخبریں