امریکا نےعراقی صوبے تکریت میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائیاں شروع کردی

Mar 26, 2015 | 18:54

امریکی حکام کے مطابق عراق کے شمال مغربی شہر تکریت میں فضائی کارروائی عراق حکومت کی درخواست پر کی جارہی ہے داعش کے خلاف کارروائی میں امریکی جنگی جہاز حصہ لے رہے ہیں،ادھرامریکی فوجی حکام نےتکریت میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کرنے کی تصدیق کردی ہے،عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے امریکہ سے ان حملوں کی درخواست کی تھی عراقی سکیورٹی فورسز کو زمینی کارروائیوں میں شدید مزاحمت کا سامنا تھا،داعش کے خلاف اس آپریشن میں ہزاروں عراقی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ملیشیا کے بیس ہزار کارکن بھی حصہ لیے رہے ہیں۔

مزیدخبریں