مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وادی سرن اور کونش میں تیز آندھی کے باعث کئی مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق تیز آندھی کے باعث درخت اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا۔ آندھی کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص ملبے تلے دب کر دم توڑ گیا۔