اسلام آباد (آئی این پی) نیپرا نے کے الیکٹرک پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ جرمانہ کمپنی کو صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں ناکامی پر عائد کیا گیا۔ نیپرا کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جون 2015ء کے دوران کمپنی کے سسٹم میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ کئی مرتبہ بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا۔ نیپرا نے حقائق جاننے کیلئے کمیٹی قائم کرتے ہوئے کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کیا اور جواب کیلئے مناسب مہلت دی گئی۔
صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں ناکامی پر نیپرا نے کے الیکٹرک کو ایک کروڑ روپے جرمانہ کردیا
Mar 26, 2016