کیری کی روسی صدر سے ملاقات‘ شامی بحران کے حل کیلئے اقدامات تیز کرنے پر اتفاق

ماسکو (آن لائن+ بی بی سی) امریکی وزیر خارجہ کی روس کے صدر سے ماسکو میں چار گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران شام کا بحران حل کرنے کیلئے امن اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک صدر بشارالاسد کے حوالے سے فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیں گے۔ روسی صدر سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ماسکو میں چار گھنٹے طویل مذاکرات کیے جن میں شام اور یوکرائن کی صورتحال سمیت دونوں ممالک کے درمیان متنازع امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا کہ صدر پیوٹن سے ان کی تعمیری بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے شام کے بحران کے حل کیلئے امن اقدامات تیز کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔ امریکہ کے سیکرٹری خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ امریکہ اور روس اس بات پر متفق ہیں کہ شام کا نیا آئین اگست تک تیار کر لیا جائے۔ اس بات کا اعلان جمعرات کی شب امریکی وزیرخارجہ کیری نے ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دنوں ملک اس بات پر متفق ہیں کہ شام میں سیاسی حکومت کی منتقلی کیلئے روس کی حکومت اور باغیوں کے مابین مذاکرات کا عمل تیز کیا جائے۔ اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جان کیری نے کہا کہ ہم نے عبوری سیاسی حکومت اور آئین کے مسودے کی تیاری کیلئے اپنے اہداف مقرر کر لئے ہیں اور ہم اسے اگست تک مکمل کر لیں گے جبکہ دوسری طرف وزیرخارجہ نے کہا کہ شامی حکومت اور اپوزیشن میں براہ راست مذاکرات چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...