لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) دریائے چناب میں آلودہ پانی پھینکے جانے کے خلاف درخواست سیکرٹری ماحولیات کی جانب سے کارروائی کئے جانے کی بناء پر نمٹا دی۔ ٭احتساب عدالت نے صداقت علی وغیرہ کے خلاف ایل ڈی اے پلاٹ فراڈ ریفرنس کی سماعت 4 اپریل راجہ ریاض کے خلاف بدعنوان ریفرنس کی سماعت 6 اپریل اور گلزار حسین کے خلاف ریفرنس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔ ٭افتخار وغیرہ کے خلاف فاریکس فراڈ ریفرنس کی سماعت 7 اپریل ایل ڈی اے میں پلاٹوں کا فراڈ کرنے کے الزام میں دائر رانا ٹکا کے خلاف ریفرنس کی سماعت 8 اپریل رانا یٰسین کے خلاف یو بی ایل شاہ عالمی برانچ میں لاکھوں کی بدعنوانی کرنے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت 7 اپریل تک ملتوی کی۔ ٭پنجاب یونیورسٹی سینٹ انتخابات نہ کرائے جانے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب ٭اداکارہ عائشہ ثناء کی جانب سے دائر قذف کے مقدمے کی سماعت آٹھ اپریل تک ملتوی۔