راولپنڈی: نیب نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق سرکل رجسٹرار کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو گرفتار کرلیا

Mar 26, 2016

راولپنڈی (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے اختیارات کے ناجائز استعمال پر سابق سرکل رجسٹرار کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز (کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ آئی سی ٹی) اسلام آباد ملک دین کو گرفتار کرلیا ہے۔ مبینہ ملزم ملک دین نے فیڈریشن آف ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی ای الیون ون، ای الیون ٹو اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ ہاﺅسنگ سکیم کے قبرستان کی اراضی اور سکول پلاٹ ذاتی مفادات اور کمرشل مقاصد کیلئے غیرقانونی طریقہ سے فروخت کئے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
سرکل رجسٹرار/ گرفتار

مزیدخبریں