ٹی نونٹی : ورلڈکپ : پاکستانی کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا سفر ختم‘ آسٹریلیا نے باہر کر دیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم مےچ مےں گذشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کا سفر اختتام پذیر ہوگیا اور آسٹرےلےا نے قومی ٹیم کو 21 رنز سے شکست دےکر ٹی 20 ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ سے باہر کردےا۔ موہالی مےں کھےلے جانے والے مےچ مےں آسٹرےلےا نے ٹاس جےت کر بےٹنگ کا فےصلہ کےا اور مقررہ 20 اوورز مےں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ جواب میں قومی ٹیم 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آسٹرےلےا کی طرف سے کپتان سٹیون سمتھ نے 61 اورشین واٹسن نے 44 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے۔ آسٹرےلےا کی طرف سے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا۔ 28 کے مجموعی سکور پر عثمان خواجہ 21 رنز بنانے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ڈیوڈ وارنر کو بھی 9 رنز کے انفرادی سکور پر وہاب ریاض نے بولڈ کےا۔ آسٹرےلےا کی تےسری وکٹ 57 کے مجموعے پر گری جب ایرون فنچ 15 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان سٹیون سمتھ اور گلین میکسویل نے 62 رنزکی شراکت قائم کی۔ 119 کے سکور پر میکسویل عماد وسیم کی گیند پر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔ اسکے بعد کپتان سٹیون سمتھ اور شین واٹسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 74 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا سکور 193 تک پہنچا دیا۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض اور عماد وسیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 194رنز کے ہدف کے تعاقب مےں پاکستان کی طرف سے شرجیل خان اور احمد شہزاد نے محتاط انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ 20 کے مجموعی سکور پر احمد شہزاد 6 گیندوں پر ایک رنز بنا کرآﺅٹ ہوگئے۔ شرجیل خان نے 6 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ انکے بعد عمراکمل اور خالد لطیف نے 45 رنز کی شراکت قائم کی۔ عمراکمل 32 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ انکے بعد کپتان شاہد آفریدی بیٹنگ کیلئے آئے اور 7 گیندوں پر 14 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئے۔ خالد لطیف نے شعیب ملک کے ساتھ ملکر 37 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم خالد لطیف 46 رنز کی اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوگئے ۔ عماد وسیم بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے۔ سرفراز احمد 2 اور وہاب ریاض کوئی رن نہ بناسکے جبکہ شعیب ملک 40 رنز پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جیمز فالکنر نے 5، ایڈم زیمپا نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جےمز فالکنر کو مےن آف دی مےچ قرار دےا گےا۔
کرکٹ ورلڈکپ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...