نوازشریف انگریزی، روحانی فارسی میں بات کرتے رہے‘ایرانی مترجم کی بات ختم ہونے سے پہلے بول پڑے، پھر ”سوری“ کیا

Mar 26, 2016

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف ایرانی مترجم کی بات ختم ہونے سے پہلے ہی بول پڑے، پھر سوری بھی کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف اور ایران کے صدر حسن روحانی کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم انگریزی میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جس کا ایران کے مترجم فارسی میں ترجمہ کر رہے تھے۔ پریس کانفرنس کے دوران ایرانی مترجم نے ابھی بات مکمل نہیں کی تھی کہ وزیراعظم نے بولنا شروع کیا تو انہیں روکا گیا اور وہ ”سوری“ کہہ کر پھر چپ ہوگئے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں مترجم موجود تھے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بات انگریزی میں کی جس کا فارسی میں ترجمہ سنایا جاتا رہا۔ ایرانی صدر نے فارسی میں بات کی جس کا انگریزی زبان میں ترجمہ سنایا جاتا رہا۔
نواز شریف/ انگریزی

مزیدخبریں