اسلام آباد (آن لائن) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھارتی ہم منصب اجیت دودل کو فون کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھارتی ہم منصب اجیت دودل سے ٹیلیفون پررابطہ کر کے انہیں بلوچستان میں دہشت گردوں کی معاونت اورجاسوسی کے الزام میں پکڑے جانے والے بھارتی نیوی افسرکے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں اپنی جاسوسی کانیٹ ورک ختم کرے، بھارتی جاسوس کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے تعلقات پر منفی اثر ڈالیں گی۔
مشیر قومی سلامتی
کوئٹہ (این این آئی) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ دشمن کے بہکاوے میں نہ آئیں اور سازشوں کو سمجھیں، کوئی لندن تو کوئی جنیوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے، سب نے دیکھا ”را“ کا حاضر سروس ایجنٹ بلوچستان سے پکڑا گیا۔کوئٹہ میں یوم شہداءکی تقریب سے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کے بلوچ انتہا پسند تنظیموں سے روابط تھے اور وہ صوبے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ہمارا دشمن بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتا اور یہاں لوگ دشمن کے بہکاوے میں آ جاتے ہیں انہوںنے کہاکہ ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو خطرہ ہے، کوئی لندن اور کوئی جینوا میں بیٹھ کر استعمال ہو رہا ہے، لہٰذا عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں۔ کمانڈر سدرن کمانڈ نے کہا کہ ہمیں شہداءکی قربانیوں پر فخر ہے، عوام بیرونی سازشوں کو سمجھیں، کیوں کہ یہ وقت آپس میں لڑنے کا نہیں۔ کوئٹہ سکاﺅٹس میں یوم شہدا کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈر نے کہا کہ کئی بار کہہ چکا ہوں کہ جنگ اچھی چیز نہیں ، گزشتہ 10 برسوں میں 60ہزار کے قریب لوگوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے لیکن یقین دلاتا ہوں جنگ میں جیت پاکستان کی ہی ہوگی۔ اس ملک کی جڑوں میں ہی بہت سے شہدا کا لہو ہے اور ہمیں ہی اس ملک کا دفاع کرنا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ جب بھی بلوچستان میں ترقی کی بات آتی ہے تو دشمن بے قرار ہوجاتا ہے، یہ ظالم لوگ ہمارے ملک کے نظریئے کے خلاف ہیں، بھٹکے ہوئے لوگوں کو پیغام دیتا ہوں کہ سدھر جائیں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ بھارتی را کے ایجنٹ نے اعتراف کیا کہ ان کے یہاں کے کچھ قوم پرستوں کے ساتھ تعلقات اور رابطے تھے جنگ مسائل کا حل نہیں اور ان لو گوں کو پیغام دیتے ہیں کہ اب وہ اس بات کو سمجھ لےں کہ وہ بلوچستان میں کسی بھی صورت حالات خراب نہیںکر سکتے اگر کسی نے خراب کر نے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ عوام کے تعاون سے فورسز نمٹ لیں گے ،تقریب میں آئی جی ایف سی، میجر جنرل شیرافگن، صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی ، آئی جی پولیس احسن محبوب اور سیکرٹری داخلہ اکبر حسین درانی بھی موجود تھے ۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا کہ ہمارے لئے اندر اور باہر سے چیلنج بہت گہرا ہے جغرافیائی سرحدوں پر ہمارے دشمن بیٹھے ہیں اور وہ بلوچستان اور پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتے ہیں ، جب بھی بلوچستان اور پاکستان میں ترقی کی شنید آئی ہے تو دشمن سے یہ ترقی برداشت نہیں ہو تی اور وہ کسی نہ کسی طریقے سے اس ترقی کو روکنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل استعمال کر تے ہیں اور ہمارے اندر کے لوگ چھوٹی خوشیوں اور چھوٹی خیالات کیلئے ان کیلئے استعمال ہو تے ہیں کوئی باہر ممالک میں بیٹھ کر اور کوئی مذہب کے نام پر ان کے بہکاوے میں آکر اپنی ہی ملک کے خلاف استعمال ہو تے ہیں۔
کمانڈر سدرن کمانڈ
”پاکستان میں اپنا جاسوسی نیٹ ورک ختم کریں“ مشیر قومی سلامتی کا بھارتی ہم منصب کو فون
Mar 26, 2016