8ایڈیشنل سیشن ججز کا تبادلہ فرح ناز کھاریاں، ایم نوید‘ عمر پتوکی ناصر حسین چینوٹ میں تعینات

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے آٹھ ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ خورشید رضوی کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فرح ناز مرزا کو لاہور سے کھاریاں، اعجاز احمد کو پسرور سے لاہور، ایم نوید کو کھاریاں سے پتوکی، نعیم عباس کو احمد پور سیال سے چونیاں، ایم عمر کو چنیوٹ سے پتوکی، عامر حبیب کو چونیاں سے احمد پور سیال، ناصر حسین کو پتوکی سے چنیوٹ اور شوکت کمال کو پتوکی سے پسرور تعینات کیاگیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...