اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان شیخ احسن الدین نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کے خلاف ہرزہ سرائی اور اخلاق سے گرے ہوئے سےاسی الزامات کی تردید کی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سابق صدر کو ایسی زبان زیب نہیں دیتی ، یہ پیپلز پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کی بھونڈی کوشش ہے، سابق صدر کی کرپشن اور بدےانتی اور ان کے کردار سے پوری دنےاواقف ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر زرداری کا بےان مایوسی میںپیپلز پارٹی کو ساکھ کو بحال کرنے اور ملک کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے بالخصوص حسین حقانی ، میمو گیٹ، اور سی آئی اے کو ویزوں کا اجراءہے جس کا ڈائریکٹ کنکشن زرداری سے ہے کیونکہ وہ زرداری اس وقت ملک کے صدر اور سپریم کمانڈر تھے ۔
آصف زرداری کی کرپشن سے پوری دنےاواقف ہے،شیخ احسن الدین
Mar 26, 2017